امام خمینی کے سیاسی افکار کے اصول (کتاب)
سانچہ:خانہ معلومات کتابکتاب امام خمینی کے سیاسی افکار کے اصول، (فارسی:ارکان اندیشۂ سیاسیِ امام خمینی) عظیم رفیع زادہ کی تصنیف ہے جس میں شیعہ عقائد کی بنیاد پر عصر غیبت میں اسلامی حکومت کے قیام کے لئے امام خمینی کے سیاسی افکار کے اصولوں کا تجزیہ کیا گیا ہے۔
مصنف
عظیم رفیع زادہ، اسلامی آزاد یونیورسٹی کے تدریسی عملے کے رکن ہیں۔ ان کی تصانیف میں امام خمینی کے سایسی افکار کے اصول کے علاوہ ایک مقالہ بھی شامل ہے جس کا عنوان ہے: ’’ایران و سوویت یونین کے تعلقات پر شمال میں تیل کی پیداوار کے اثرات‘‘۔[1]
اہمیت
کتاب امام خمینی کے سیاسی افکار کے اصول کی خصوصیات میں سے ایک اہم خصوصیت یہ ہے کہ اس کتاب میں امام خمینی کے سیاسی افکار کو اسلامی سیاسی نظام کے دائرے میں مورد بحث قرار دیا گیا ہے؛ جس پر طول تاریخ میں مفکرین اور اہلِ نظر حضرات توجہ دیتے رہے ہیں۔ مصنف نے حکومت کے قیام کے اصول کو قرآنی تعلیمات، سیرتِ نبویؐ اور مذہب تشیع کی سیاسی تعلیمات کی روشنی میں تجزیہ و تحلیل کیا ہے۔
اس اسلوب تحقیق میں پیغمبر اکرمؐ اور حضرت علی کی حکومت کو اسلام میں حکومت کے قیام پر بطور دلیل پیش کیا گیا ہے اور شیعہ عقائد کی روشنی میں عصر غیبت میں یہ تصریح کی گئی ہے کہ مسلمانوں کی ہدایت اور امور مسلمین کی تدبیر کی ذمہ داری علما اور فقہا کے سپرد کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنی کوششوں اور عوام کی رہنمائی کے ذریعے امام زمانہ (عج) کے ظہور کے لئے زمینہ ہموار کریں۔ مصنف کے نزدیک امام خمینی نے ولایت فقیہ کے نظام کے تحت اس دیرینہ آرزو کو عملی جامہ پہنایا اور شیعہ سیاسی تاریخ میں ایک اہم تاریخ رقم کی۔[2]
ڈھانچہ
کتاب امام خمینی کے سیاسی افکار کے اصول ایک مقدمہ اور دو حصوں پر مشتمل ہے۔ پہلا حصہ چار ابواب پر محیط ہے جن میں اسلام میں سیاست کا تصور، شیعہ سیاسی افکار، اسلامی جمہوریہ ایران میں ولایت فقیہ اور رہبر اعلی کا مقام اور امام خمینی کے سیاسی افکار شامل ہیں۔ دوسرا حصہ امام خمینی کے وصیت نامہ کی تشریح کے لئے مخصوص کیا گیا ہے اور آخر میں مآخذ و مصادر کی فہرست دی گئی ہے۔[3]
اشاعت
کتاب امام خمینی کے سیاسی افکار کے اصول پہلی مرتبہ 1386ہجری شمسی میں تہران سے امیرکبیر پبلی کیشنز نے 136 صفحات پر مشتمل 5200 کی تعداد میں شائع کی۔
حوالہ جات
مآخذ
- عظیم، رفیعزادہ، امامخمینی کے سیاسی افکار کے اصول، تہران، مؤسسہ انتشارات امیرکبیر، پہلی اشاعت، ۱۳۸۶ہجری شمسی۔
- عظیم، رفیعزادہ، «ایران اور سویت یونین کے تعلقات پر تیل کی رعایت کے اثرات، فصلنامہ علمی تحقیق، تحقیق نامہ تاریخ، تیرہواں سال، شمارہ ۵۱، تابستان ۱۳۹۷ہجری شمسی۔